221

اب ملازمت کے لئیے ڈگری کی ضرورت نہیں کیونکہ – – –

وہ چودہ کمپنیز جن کو اب ڈگری کی کوئی ضرورت نہیں ہے. اگر آپ کے پاس ڈگری نہیں ہے لیکن صلاحیت ہے تو آپ بھی اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر ان چودہ کمپنیز کی ملازمت حاصل کرسکتے ہیں.دنیا کو اب ڈگری کی نہیں صلاحیت کی ضرورت ہے اور اگر آپ قابل ہیں باصلاحیت ہیں تو دنیا کی نامور چودہ کمپنیاں آپ کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہیں.جاب کی تلاش میں مدد دینے والی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ گلاس ڈور(Glassdoor) نے ان اداروں کی رینکنگ شائع کردی ہے جو بغیر ڈگری کے ملازمت دینے میں سرفہرست ہیں.

گوگل 4.4 کے ساتھ سر فہرست ہے . مشہور و معروف ہوٹل چین ہلٹن 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر، ایپل 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر، اسٹاربکس(3.8) کے ساتھ آٹھویں نمبر پر، آئی – بی -ایم (3.4) کے ساتھ گیارھویں پرجبکہ بینک آف امریکہ (3.5) کے ساتھ بارھویں نمبر پربراجمان ہے.آئی – بی – ایم کی چیف ایگزیکیٹیو کا دعوی ہے کہ آئی – بی – ایم کے ایک تہائی ملازمین کے پاس چار سالہ ڈگری پروگرام نہیں ہے لیکن ان کی صلاحیتوں اور قابلیت کی بنیاد پر ہم نے انھیں بھاری تنخواہوں پر ملازمت دی ہے.

اس بلاگ پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں