ہمارے بارے میں

“ادیب” کے مدیر معروف بلاگر اور استاد ‘جہانزیب راضی’ ہیں . آپ تقریبا تین سال سے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم کو عام کرنے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں .سال بھر سے آپ سماجی ، سیاسی اور خصوصا تعلیمی موضوعات پر مسلسل لوگوں کو اپنی تحریروں کے ذریعے سے دعوت فکر دے رہے ہیں . پاکستان کے تمام مشہور و معروف ویب پورٹلز پر آپ کے مضامین ہر ہفتے شائع کیئے جاتے ہیں .ملک میں شائع ہونے والے کئی اخبارات روزنامہ نوائے وقت ، جسارت ، جہان نو اور جدہ سے شائع ہونے والے اخبار اردو نیوز میں بھی آپ کے مضامین وقتا فوقتا چھپتے رہتے ہیں . پاکستان کے مشہور و معروف تحریکی مقرر قاسم علی شاہ تعلیمی موضوعات پر آپ کی کئی تحاریر اپنی فیس بک وال پر شئیر کرچکے ہیں .پاکستان میں بچوں کی تربیت کےلئیے شروع کئیے گئے ادارے Leader in Me سے وابستہ ہیں . درج ذیل فیس بک آئی ڈی پر آپ ان سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں .
https://www.facebook.com/jhanzebrazi

’ادیب‘ کے پلیٹ فارم پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ سوشل میڈیا نے ہر فرد کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کی خوبیوں میں سے ایک سٹیزن جرنلزم کو فروغ دینا ہے یعنی اس نے ہر فرد کو نہ صرف صحافی بنا دیا ہے بلکہ اسے ادارتی و مالکانہ حقوق بھی عطا کر دیے ہیں۔ یہاں ہر فرد کو اپنی بات اپنے انداز میں کہنے کی آزادی ہے، اس ’آزادی‘ نے بہت خوبصورت لکھنے والوں کی ایک کھیپ پیدا کی ہے اور اسے لوگوں کے سامنے متعارف کروایا ہے۔جتنا تخلیق کا کام قلم کے ذریعے سے ہوا ہے کسی دوسرے ذریعے سے نہیں ہوا ہے . قلم کار تجربہ کار ہو یا اس نے اس دشت میں تازہ قدم رکھا ہو، سب کو قاری کی ضرورت ہے کہ قاری نہ ہو تو تخلیق کا مقصد فوت ہوجاتا ہے۔ سوشل میڈیا نے یہ کمی بھی دور کر دی ہے اور اب ہر لکھاری کے لیے ہزاروں قارئین دستیاب ہیں۔ ادارہ ادیب کا مقصد ان لکھاریوں اور قارئین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔

ادارہ ’ادیب‘ ہر طرح کے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گا، قطع نظر اس کے کہ ان کے مخصوص نظریات و تصورات کیا ہیں اور کس مذہب و مسلک، طبقے یا مکتب فکر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ادارہ ’ادیب‘ قلم کاروں اور تمام قارئین کی آزادی رائے کا احترام کرے گا اور انہیں موقع فراہم کرے گا کہ وہ ہر موضوع پر اپنے مثبت اور تعمیری خیالات کا اظہار کرسکیں۔ اسلام، اسلامی علوم، تہذیب و تمدن کے علمی موضوعات کے علاوہ سیاست، ثقافت، معاشرت، معیشت نیز حالات حاضرہ اور تازہ واقعات پر متوازن اور بھرپور تبصرے اور جائزے پیش کیے جائیں گے تاکہ اسلام اور وطن عزیز کے بارے میں مثبت اور صحیح تصویر پیش کی جاسکے۔ دنیا کے ہر گوشے میں آباد اردو داں طبقہ ’ادیب‘ کے ذریعے ایک دوسرے کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرسکتا ہے تاکہ ایک دوسرے کے بارے میں درست طور پر آگاہی ہوسکے۔ ادارہ ’ادیب‘ کا مقصد معاشرے میں مثبت رویوں کو تحریک اور فروغ دینا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مختلف امور کے بارے میں واضح اور دو ٹوک رائے قارئین کے سامنے لائی جائے۔

ادارہ ’ادیب‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت کا استعمال کریں۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ ادارہ ’ادیب‘ کا مستقل رکن بن سکتا ہے اور اپنی نگارشات شامل کرسکتا ہے۔